مسلح افراد کا ورکشاپ مالکان پر دھاوا ، ہوائی فائرنگ

 ملزم سرعام پستول تھام کر مارکیٹ میں دندناتے رہے،7افراد پر مقدمہ 
لاہور(کرائم رپورٹر)چاہ میراں میں مسلح افراد نے ورکشاپ مالکان پر دھاوا بول کرفائرنگ کردی ملزمان سرعام پستول تھام کر مارکیٹ میں دندناتے رہے.پولیس کیمطابق ملزمان کے تشدد سے 2 افراد زخمی ہوئیواقعہ کی موبائل ویڈیو اور کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی ویڈیوز میں ملزمان کو اسلحہ لیکر دھاوا بولتے دیکھا جاسکتا ہے۔واقعے کا مقدمہ باپ بیٹوں سمیت 7 نامزد افراد کے خلاف درج کرلیا دوسری جانب انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان شرافت اور زین شامل ہیں گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی