زخمی نوجوان مبین کی حالت بھی تشویشناک، دھماکے سے گھر وں کو نقصان پہنچا،3افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد میں گھر کی چھت زمین بوس ہونے کے بعد ملبے تلے آکر زخمی ہونے والی 2 سالہ بچی دم توڑ گئی،دوسرے زخمی نوجوان مبین کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں متعلقہ اداروں کی طرف سے گھر کی چھت کا گرنا مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ گھر کی چھت ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے نہیں گری ، گھر کی چھت گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔پراسرار طور پر چھت گرنے کی وجہ سے گھر کے باہر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ محلے کے تمام گھر متاثر ہوئے ہیں ، دو روز گزر جانے کے باوجود گھر کا ملبہ ہٹایا نہیں گیا ہیحادثے میں بچی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔