بادامی باغ کے علاقے کھوکھر روڈ پر خستہ حال مکان کی چھت گر گئی ،5سالہ توصیف ،7سالہ سبحان توڑ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقے کھوکھر روڈ پر خستہ حال مکان کی چھت گرنے کاواقعہ پیش آیا حادثے میں زخمی ہونے والے 2 بچے دم توڑ گئے پولیس کے مطابق متوفین میں 5 سالہ توصیف اور اس کا کزن 7 سالہ سبحان شامل ہیں حادثے میں توصیف کا بھائی 3 سالہ ریحان اور دادی زخمی ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی پولیس کا کہنا تھا کہ شہری دانش رضا کے مکان کی خستہ حال چھت گری تھی۔