رحیم یار خان: نہر کے شگاف سے 10 دیہات زیر آب، 40 گھنٹے بعد بھی مرمت مکمل نہ ہوسکی

رحیم یار خان: نہر کے شگاف سے 10 دیہات زیر آب، 40 گھنٹے بعد بھی مرمت مکمل نہ ہوسکی

پنجند سے نکلنے والی نہر کے صادق فیڈر میں 150 فٹ چوڑا شگاف 40 گھنٹے گزرنے کے باوجود پُر نہ کیا جا سکا، کم از کم 10 دیہات زیرِ آب

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نہر کے شگاف کی وجہ سے آس پاس کے علاقے سیلابی صورتحال کا شکار ہو چکے ہیں، جس سے 50 ہزار ایکڑ زرعی زمین اور سینکڑوں رہائشی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ کوٹ سمابہ میں 200 سے زائد خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ سیلابی پانی نے مقامی مرکزی شاہراہ کو نقصان پہنچایا، تاہم زمینی رابطہ جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ شگاف کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔محکمہ آبپاشی، PDMA، ریسکیو ٹیمز اور مقامی افراد مل کر شگاف بند کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ سیلابی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔