لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خاتون کا کار سواروں کے ذریعے اغوا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی
لاہور کے ڈیفنس اے میں مہوش نامی خاتون کو دو کار سواروں نے زبردستی اغوا کر لیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ملزمان مہوش کو زبردستی پکڑ کر گاڑی میں ڈال رہے ہیں اور موقع سے فرار ہو رہے ہیں۔ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کے مطابق خاتون کے بھائی امین کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی نے بتایا کہ اس کی بہن کو سابقہ بہنوئی فیاض نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا ہے۔ ایف آئی آر میں ایوب اور ایک نامعلوم ملزم کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق اس کی بہن کو چھ ماہ قبل طلاق ہو چکی تھی۔
ایس پی کینٹ ڈویژن قاضی علی رضا نے بتایا کہ اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی مہوش کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔ ایس ایچ او خرم شہزاد کی قیادت میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزمان کو جلد قانون کے حوالے کیا جائے گا۔