لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کے اغوا کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں باگڑیاں چوک سے نامعلوم افراد خدیجہ نامی بچی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں مبینہ اغوا کی واردات کے کچھ مناظر ریکارڈ ہوئے ہیں۔ پولیس فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس نے 6 سالہ خدیجہ کے اغوا کا مقدمہ بچی کے چچا کی مدعیت میں درج کر لیا ہے، جبکہ مختلف ٹیمیں بچی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے اور بچی کو جلد از جلد بازیاب کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔