اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے نیشنل کمیونیکیشن (نجی ٹی وی )سے نکالے گئے ملازمین کی بحالی کا معاملہ دوبارہ قومی صنعتی تعلقات کمیشن کو بھجوا دیا۔عدالت نے کہا کہ این آئی آر سی فیصلہ کرے کہ کیس لیبر کورٹ میں جائے گا یا این آئی آر سی سنے گی، این آئی آر سی کے فیصلہ میں قانونی سقم موجود ہیں، عدالتی فیصلہ میں درخواست گزاروں پر لاگو قوانین کا تعین نہیں کیا گیا۔وکیل نیشنل کمیونیکیشن نے کہا کہ نیوز پیپرز ایکٹ اس معاملہ پر لاگو نہیں ہوتا، نیوز پیپرز ایکٹ کی کلاز سی کی سب سیکشن 3، 4 کے مطابق معاملہ لیبر کورٹ جانا چاہیے تھا۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا این آئی آر سی کے سنگل بینچ نے یہ دیکھا کہ ملازم کام کیا کرتا تھا، وکیل نیشنل کمیونیکیشن نے کہا کہ این آئی آر سی کے سنگل رکنی بینچ نے اس کا تعین ہی نہیں کیا۔وفاقی آئینی عدالت نے ماتحت عدالتوں کا فیصلہ کالعدم کر دیا۔ طارق چوہدری اور آفتاب میکن کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں