پرائمری سکول کم تعداد کی بنیاد پر دوسرے سکول میں ضم

متعدد وارننگ کے باوجود سکول کی انرولمنٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا 
لاہور(خصوصی رپورٹ)گورنمنٹ پرائمری سکول جیون ہانہ گارڈن ٹا ئون 100 سے کم انرولمنٹ ہونے پر ضم کردیا گیا۔مذکورہ سکول میں 80 بچے تھے۔متعدد وارننگ کے باوجود سکول کی انرولمنٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا ،پرائمری سکول کو بند کرکے قریبی ہائی سکول میں ضم کردیا گیا۔ڈی ای او ایلیمنٹری ویمن نے نوٹس لیتے ہوئے ہائی سکول میں ضم کردیا ،سکول میں موجود اساتذہ کو گلبرگ سکول میں ٹرانسفر کردیا گیا۔