محسن نقوی تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے ہیں ، جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو صرف پینتیس دنوں کی قلیل مدت میں مکمل کر ڈالا:وزیراعظم کا افتتاحی تقریب سے خطاب
وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات‘ بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے رکھنے سے متعلق رہنمائی لی‘ امید ہے آپ کی قیادت میں وفد پاکستان کا مؤقف بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے گا:شہبازشریف
اسلام آباد (آن لائن‘مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر معرکہ مرصوص میں شاندار کامیابی پر پوری قو م کو مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے دشمن اپنی شکست کو تاقیامت یاد رکھے گا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے ہیں ۔ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو صرف پینتیس دنوں کی قلیل مدت میں مکمل کر ڈالا ۔ جناح سکوائر مری روڈ سرینگر ہائی وے انڈر پاس کی افتتاحی تقرینب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پوری قوم کو معرکہ مرصوص کی کامیابی کی ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ دس مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور دلیری سے دشمن کو شکست فاش دی ہے ۔ یہ اللہ کا خاص انعام ہے ۔ پوری قوم نے اتفاق واتحاد کی شاندار تاریخ رقم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو اس معرکے میں جو شکست ہو ئی اسے وہ تا قیامت یاد رکھے گا ۔ انہوں نے کہا محسن نقوی کی بتائی گئی مدت میں منصوبہ مکمل کر لیا گیا ۔ یہ منصوبہ اعلی کارکر دگی کا بہترین نمو نہ ہے ۔ انہوں نے چئیرمین سی ڈی اے اور وزیر داخلہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی ۔ انہوں نے صرف پینتیس دونوں کی قلیل مدت میں یہ منصوبہ مکمل کرنا کوئی آسان نہیں تھا ۔ یقین ہے ایسے کئی منصوبے اپ آنے والے دنوں میں بھی پاییہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا وزیر دا خلہ محسن نقوی ریکارڈ پر ریکارڈ توڑ رہے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پینتیس دن پہلے وزیراعظم نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ریکارڈ مدت میں بنانے کا فیصلہ کیا ۔ اور اسے عملی جامہ پہنایا ۔ انہوں نے کہا تیزی سے کوئی بھی منصو بہ مکمل کرتے ہوے اسکی کوالٹی کو یقینی بنا نا ہو تا ہے ۔ جلد منصوبوں کی تکمیل کا مقصد عوام کو تعمیراتی کاموں کے دوران مشکلات سے بچانا ہوتا ہے ۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت، اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے سے متعلق رہنمائی لی۔وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتحال، بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کیلئے قائم حکومتی وفد کے دوروں اور پاکستان کے بیانیے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔اعلامیے کے مطابق وفد میں سینیٹر شیری رحمان، سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں۔بلاول بھٹو نے دنیا کیاہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے پروزیراعظم سے رہنمائی لی۔بلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں وفد پاکستان کا مؤقف بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے گا