قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی:سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے  قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے ضلع بارکھان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی  اور آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے افسر اور جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔