یومِ پاکستان پر قوم کو مبارکباد ، ملک تا قیامت قائم رہے گا:عطاء تارڑ

جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد، ہم دیکھیں آزاد تجھے:یوم پاکستان پر پیغام
 اسلام آباد (آن لائن)  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ  تارڑ نے یوم پاکستان کے موقع پر  اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال اور دیگر بانیان پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مسلمانان ہند کے لیے ایک الگ مملکت کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یہ مملکت جو کلمے کے نام پر قائم ہوئی، ان شاء￿ اللہ تا قیامت قائم و دائم رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آج کے دن ہم اپنے شہداء  اور ان تمام ہیروز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد، ہم دیکھیں آزاد تجھے سوہنی دھرتی اللہ  رکھے، قدم قدم آباد تجھے۔