تاریخ تبدیلی کا مقصد تمام متعلقہ امور کو بہتر طریقے سے حتمی شکل دینا ہے:ترجمان وزارت خزانہ
اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل کر کے 10 جون کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ 2 جون دی گئی تھی۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق، بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد بجٹ کی مکمل تیاری اور تمام متعلقہ امور کو بہتر طریقے سے حتمی شکل دینا ہے۔دوسری جانب وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔ صنعتوں پرٹیکسوں کی شرح کم کی تجاویزبارے پیشرفت کا امکان ہے۔