قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے:امداداللہ بوسال کی گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے،نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا،قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے، اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہونگے،مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات چیت ہوگی