لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نیمالی سال 2026-27 کا بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت 12 جون کو بجٹ پیش کرے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوا دی۔ واضح رہے وفاق کا بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت کا 2026-27 کا بجٹ وفاقی حکومت کے بجٹ پیش ہونے کے 2 دن بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔