اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

 اسلام آ باد  (آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے  سعودی  ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک بات چیت کی  ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔