اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 دونوں ممالک نے قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ، دفتر خارجہ 
اسلام آباد (آن لائن)  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی پیش رفت پر گفتگو کی۔ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی چیلنجز کے تناظر میں مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مسائل کا حل بات چیت اور تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران نے قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جا سکیں۔