اسلام آباد (آئی این پی ) نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈارنے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈاراورایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونیوالی ٹیلیفونک گفتگو میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس پر بھی گفتگو ہوئی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زوردیا، دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔