مودی نے ڈر کر تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا:راہول گاندھی

بے عزتی کے باوجود مودی نے مبارک باد کے پیغامات بھیجے،  غزہ کانفرنس میں اپنی شرکت گول کرگئے
 شدید دبا ئو کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی:وائٹ ہائوس حکام
نئی دہلی، واشنگٹن  (آئی این پی ) وائٹ ہائو س حکام نے  کہا ہے بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی ہے۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر  اور کانگریس کے سینئر  رہنما راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر  جاری پیغام میں کہاکہ  نریندر  مودی امریکی صدر  سے ڈرتے ہیں جب ہی  انہوں نے ٹرمپ کو یہ فیصلہ کرنے اور  اعلان کرنے کی اجازت دی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کرے گا۔راہول گاندھی نے لکھا کہ بار بار کی بے عزتی کے باوجود مودی نے مبارک باد کے پیغامات بھیجے،  غزہ کانفرنس میں اپنی شرکت گول کرگئے، نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی پر صدر ٹرمپ کے دعوئو ں کی تردید نہ کرسکے۔