پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے شیری رحمان اور ان کے شوہر سید ندیم حسین سے ملاقات کر کے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سعید غنی اور جمیل سومرو بھی موجود تھے جنہوں نے بھی سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔رہنماؤں نے مرحومہ ماروی خورشید ملک کے بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔