کرناٹک: ایل پی جی گیس کی قلت اور مالی دباؤ کے سبب ہوٹل مالک نے خودکشی کر لی

کرناٹک: ایل پی جی گیس کی قلت اور مالی دباؤ کے سبب ہوٹل مالک نے خودکشی کر لی

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک ہوٹل مالک راما ہلوری نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

 متوفی کو ان کے ہوٹل میں مردہ پایا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق انہوں نے دکان کے اندر پھندا لگا کر اپنی زندگی ختم کی۔راما ہلوری کے بیٹے ادے ہلوری کے مطابق، ہوٹل کئی دن سے ایل پی جی سلنڈر نہ ملنے کی وجہ سے بند تھا اور والد شدید ذہنی دباؤ میں تھے۔ وہ کاروبار جاری رکھنے کے لیے لکڑی کے چولہے استعمال کرنے کا سوچ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور مالی دباؤ سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہوٹل ایک چھوٹا ریسٹورنٹ تھا جہاں ایک ایل پی جی سلنڈر تقریباً آٹھ دن تک استعمال ہوتا تھا۔