کرناٹک میں امریکی خاتون سے ہوم اسٹے میں زیادتی، مالک اور ملازم گرفتار

کرناٹک میں امریکی خاتون سے ہوم اسٹے میں زیادتی، مالک اور ملازم گرفتار

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر میسورو میں ایک امریکی خاتون نے ہوم اسٹے میں زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ہوم اسٹے کے ملازم وروجیش کمار نے اس کے ساتھ زیادتی کی، جس کے بعد خاتون نے پولیس سے رجوع کیا۔ حکام کے مطابق، واقعے کے بعد ہوم اسٹے کے مالک نے 3 دن تک وائی فائی سروس بند رکھی تاکہ متاثرہ خاتون کسی سے رابطہ نہ کر سکے۔ وائی فائی بحال ہونے کے بعد، خاتون نے میسورو سے نکلنے کا بہانہ بنا کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی اور بعد میں امریکی سفارت خانے کو اطلاع دی۔ 
امریکی سفارت خانے کی جانب سے پولیس کو ای میل کے ذریعے اطلاع دی گئی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق، دونوں ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ بھارت میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم معاملہ بن چکا ہے اور پولیس واقعے کی مکمل تفتیش کر رہی ہے۔