کرناٹک کے بینر گھٹا نیشنل پارک میں لیپرڈ حملہ، خاتون زخمی

کرناٹک کے بینر گھٹا نیشنل پارک میں لیپرڈ حملہ، خاتون زخمی

بھارتی ریاست کرناٹک کے بینر گھٹا نیشنل پارک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک لیپرڈ (چیتا) نے سفاری بس پر حملہ کر دیا۔

 اس واقعے کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی، اور واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق، چنئی سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ خاتون، وہیتا بانو، بس کی کھڑکی کے قریب بیٹھی تھیں۔ اچانک ایک لیپرڈ نے چھلانگ لگائی اور بس کی کھڑکی سے اندر آنے کی کوشش کی۔ اس دوران، خاتون پنچے لگنے سے زخمی ہو گئی، اور دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیپرڈ نے کھڑکی کے راستے اندر آنے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہا۔ خوش قسمتی سے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 لیپرڈ کے پنجے لگنے سے خاتون زخمی ہوئی، جس پر پارک کے عملے نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں، خاتون کو جگانی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں مزید طبی معائنوں کے لیے رکھا گیا ہے۔جنگلات کے حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سفاری بسوں کی حفاظتی اقدامات کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔