پی ایس ایل 11 کا آفیشل ترانہ ریلیز، عاطف اسلم، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز کی آواز

پی ایس ایل 11 کا آفیشل ترانہ ریلیز، عاطف اسلم، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز کی آواز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا، جس میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ ترانے کا تھیم "بیٹ پہ کھیلیں گے" رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں ہوگا، جبکہ لاہور اور کراچی 22-22 میچز کی میزبانی کریں گے۔یاد رہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے حال ہی میں پی ایس ایل 11 کے لیے جمع ہونے والے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی تھی۔