فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا ’دائی دائی‘ باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے، جسے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اور برنا بوائے نے اپنی آوازوں میں ریکارڈ کیا ہے۔
فیفا کے مطابق یہ گانا فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کی حمایت کے لیے جاری کیا گیا ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق شکیرا نے اس پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی اپنی رائلٹی بھی ایجوکیشن فنڈ کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ میوزک پروڈکشن کمپنی نے ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
یہ گانا تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، جبکہ آئندہ ہفتوں میں ورلڈ کپ کے مزید آفیشل ٹریکس بھی جاری کیے جائیں گے۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہلی بار ہاف ٹائم شو بھی منعقد ہوگا، جس میں شکیرا سمیت عالمی ستارے جیسے میڈونا اور بی ٹی ایس کی شرکت متوقع ہے۔