انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کی کرکٹ کی طاقت، اتحاد اور نہ رکنے والے جذبے کا جشن مناتے ہوئے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کیا ہے۔
آفیشل گانا ’برنگ اٹ ہوم‘ بھارتی مشہور گلوکارہ شریا گھوشال کی آواز میں پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں کو کرکٹ کے جذبے میں متحد کرنا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔