انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آفیشل گانے کا ٹیزر جاری کر دیا۔
عاطف اسلم کی آواز میں نیا کرکٹ اینتھم
آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چیمپئنز ٹرافی کے گانے کا مختصر ٹیزر ریلیز کیا ہے، جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔
مکمل گانا جلد ریلیز ہوگا
میگا ایونٹ کے لیے آئی سی سی نے فی الحال صرف ٹیزر جاری کیا ہے، جبکہ مکمل گانا جلد ریلیز کیا جائے گا، جس میں تمام 8 ٹیموں کی نمائندگی شامل ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں مکمل
ایونٹ کے آغاز میں محض 12 دن باقی رہ گئے ہیں، جبکہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے۔افتتاحی تقریب میں علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر نامور فنکار اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔