اسرائیلی فضائیہ کا ایران پر بڑا حملہ، 50 سے زائد اہداف نشانہ

اسرائیلی فضائیہ کا ایران پر بڑا حملہ، 50 سے زائد اہداف نشانہ

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے رات کے وقت ایران پر بڑا فضائی حملہ کیا، جس میں تہران سمیت شمالی اور وسطی ایران میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں شامل اہداف:

پاسدارانِ انقلاب کے دو انٹیلیجنس ہیڈکوارٹرز
ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس کا ایک ہیڈکوارٹر
ہتھیاروں کے ذخائر اور فضائی دفاعی نظام کے مقامات
ترجمان کے مطابق اس فضائی کارروائی میں مجموعی طور پر 50 سے زائد اہداف نشانہ بنائے گئے۔