اسرائیلی فوج نے ایران کے 200 سے زائد اہداف پر حملے کا دعویٰ کیا

اسرائیلی فوج نے ایران کے 200 سے زائد اہداف پر حملے کا دعویٰ کیا

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران پر 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں میں مغربی اور وسطی ایران کے بیلسٹک میزائل لانچرز، فضائی دفاعی نظام، اور اسلحہ تیار کرنے والے مراکز شامل تھے۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بڑے پیمانے پر 20 حملے کیے، تاہم ان حملوں میں ہونے والے نقصانات کی کوئی آزاد تصدیق سامنے نہیں آئی۔