ایران نے اسرائیل کے 150 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جنرل احمد واحدی

ایران نے اسرائیل کے 150 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جنرل احمد واحدی

تہران: پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اب بخوبی اندازہ ہو گیا ہوگا کہ ایران مکمل قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل واحدی نے تصدیق کی کہ حالیہ ایرانی جوابی آپریشن میں اسرائیل کے 150 سے زائد اہم فوجی، صنعتی اور فضائی اہداف کو کئی مراحل میں کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے صرف انتقامی کارروائی نہیں بلکہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی ایک واضح پیغام تھے۔

تل ابیب میں وزارت دفاع اور فوجی تنصیبات بھی نشانہ
جنرل احمد واحدی کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں تل ابیب میں موجود اسرائیلی وزارتِ دفاع، صنعتی یونٹس اور فوجی مراکز کو بھی براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا:"ہم نے کئی اہداف کو بیک وقت اور مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ یہ معمولی کارروائی نہیں تھی بلکہ منظم اور مکمل انٹیلیجنس کی بنیاد پر کی گئی۔"
نواتیم، اودا اور تل نوف اہم ہدف
جنرل واحدی نے بتایا کہ ایرانی حملوں میں نواتیم، اودا اور تل نوف کے فضائی اڈے بھی نمایاں اہداف تھے، کیونکہ یہی مراکز ایران پر اسرائیلی حملے کے ابتدائی launching points تھے۔

دشمن اپنی غلطی کا خمیازہ بھگت رہا ہے
انہوں نے مزید کہا:"دشمن یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ ہمارے چند فوجی مراکز کو نشانہ بنا کر ہمیں خاموش کر دے گا، لیکن آج وہ اپنی سنگین غلطی کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ ہم نے نہ صرف بروقت جواب دیا بلکہ یہ بھی واضح کر دیا کہ آئندہ ایسی کسی بھی جارحیت کا جواب اور بھی شدید اور فوری ہوگا۔"
مستقبل میں مزید اقدامات کا عندیہ
پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ایران مزید جوابی اقدامات کے لیے تیار ہے اور اگر اسرائیل یا اس کے اتحادیوں نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو اس کا دوگنا جواب دیا جائے گا۔