ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق خامنہ ای نے یہ موقف ٹرمپ کے دعوے کے بعد سامنے آیا، جب امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور جلد ایک حتمی معاہدے کی توقع ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے، جس سے پاکستان کی سفارتی اہمیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔