ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت مند ہیں اور انہیں فی الحال کوئی خاص طبی مسئلہ درپیش نہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں پر آنے والے زخم بھی ٹھیک ہوچکے ہیں۔ایرانی صدر کے مطابق وہ مجتبیٰ خامنہ ای سے دو مرتبہ ملاقات کرچکے ہیں، جن میں سے ایک ملاقات سات گھنٹے سے زائد جاری رہی۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر کی صحت سے متعلق کوئی خاص مسئلہ موجود نہیں۔ ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آرہی تھیں۔