تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے انجام جیسا انجام ٹرمپ کا بھی ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خامنہ ای نے کہا کہ غرور اور طاقت کے نشے میں مبتلا حکمران زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتے اور تاریخ اس کی گواہ ہے۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ ایران میں تخریب کاری اور بدامنی پھیلا رہے ہیں اور عوام کو افراتفری پر اکسا رہے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کا موقف ہے کہ ایران مذاکرات کا خواہاں ہے اور ملاقات کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ امریکا ایران کے خلاف کئی مضبوط آپشنز پر غور کر رہا ہے۔