امریکی پابندیاں: ایرانی سپریم لیڈر کا سخت ردعمل، مذاکرات پر انتباہ

امریکی پابندیاں: ایرانی سپریم لیڈر کا سخت ردعمل، مذاکرات پر انتباہ

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو "غیر دانشمندانہ اور بے وقار" قرار دیتے ہوئے اپنی حکومت کو امریکا سے بات چیت کرنے پر خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق:
خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران نے ماضی میں کئی رعایتیں دیں، لیکن امریکا نے معاہدے توڑ کر اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ "ایسی حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں ہونی چاہیے جو اپنے وعدوں پر قائم نہ رہے۔"ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو ایران بھی امریکا کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کرے گا۔