پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر ایک بار پھر اپنے لباس کے انتخاب کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو کی حالیہ قسط میں سرخ رنگ کی شلوار، سفید ٹاپ اور پوائنٹڈ ٹو ہیلز کا انتخاب کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔اس لباس پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں۔ بعض افراد نے ان کے انداز کو پسند کیا، جبکہ متعدد صارفین نے لباس کو "اولڈ فیشن" قرار دیتے ہوئے تنقیدی تبصرے کیے۔یاد رہے کہ عید کے موقع پر بھی ندا یاسر کے لباس کے انتخاب پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے دیکھنے میں آئے تھے۔ندا یاسر اپنے لباس کے علاوہ بعض اوقات اپنے بیانات کے باعث بھی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنتی رہی ہیں، جہاں انہیں تعریف اور تنقید دونوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔