سیفان حسن انجری کے باعث لندن میراتھون سے دستبردار ہوگئیں

سیفان حسن انجری کے باعث لندن میراتھون سے دستبردار ہوگئیں

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ سیفان حسن آئندہ ماہ ہونے والے لندن میراتھون 2026 سے انجری کے باعث دستبردار ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سیفان حسن تقریباً چھ ہفتے قبل ٹریڈمل پر ٹریننگ کے دوران زخمی ہو گئی تھیں، جس کے بعد ان کے طبی ماہرین نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔ انجری کی وجہ سے وہ ابھی مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو پائی ہیں، اسی لیے انہوں نے میاراتھون میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ واقعہ ان کے شائقین کے لیے مایوس کن ہے کیونکہ سیفان حسن کی تیاری اور شاندار فارم کی وجہ سے لندن میراتھون میں ان سے بڑے توقعات وابستہ تھیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی موجودہ انجری زیادہ سنگین نہیں، لیکن جلد بازی میں ریس میں حصہ لینے سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، اس لیے حفاظتی نقطہ نظر سے انہیں میراتھون سے دستبردار ہونا پڑا۔