کراچی میراتھون 2025ء کے فنشر میڈلز کی رونمائی کر دی گئی ہے، جس میں خصوصی طور پر میڈل پر میراتھون کے روٹ کا نقشہ اور روٹ کے اطراف میں موجود اہم مقامات کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔
اس سال کے ایونٹ میں عالمی سطح کے معیار کے مطابق فنشرز کو میڈل دیا جائے گا۔کراچی میراتھون 2025ء کا آغاز 5 جنوری کو سی ویو پر واقع نشانِ پاکستان سے ہوگا، جس میں مختلف کیٹیگریز شامل ہوں گی۔ اس میں فل میراتھون، ہاف میراتھون، 10 کلومیٹر ریلی اور 5 کلومیٹر فن ریس شامل ہیں، تاکہ مختلف رنرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔کراچی میراتھون 2025ء عالمی سطح پر ورلڈ ایتھلیٹکس سے منظور شدہ ایونٹ ہے، جو کہ کھیل کے شائقین کے لئے ایک اہم موقع ہوگا۔ میراتھون کا یہ ایونٹ شہر کی سڑکوں پر رنرز کا عزم اور جذبہ دکھانے کا ایک ذریعہ بنے گا، اور اس کو جیو پر نشر کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر کے افراد اس ایونٹ کا حصہ بن سکیں۔