پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے اعلان کیا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر فی الحال پیٹرول پمپس بند نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جنرل باڈی اجلاس کے بعد ہی پیٹرول پمپس بند کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل ایسوسی ایشن نے مارجن میں اضافے کے لیے 26 مارچ سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم موجودہ مارجن پر کام کرنا انتہائی مشکل ہونے کے باعث فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔