شائقین کرکٹ سے معذرت، ملک و قوم کا مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے، چیئرمین پی سی بی

شائقین کرکٹ سے معذرت، ملک و قوم کا مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے، چیئرمین پی سی بی

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل 11 کی تمام ٹیموں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور اس کا ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا:"شائقین کرکٹ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں، آپ کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کو سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا، اور یہ قربانی کل کی آسانی میں بدل جائے گی۔محسن نقوی نے پی ایس ایل کو ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے مزید آگے لے کر جانا ہمارا مقصد ہے۔تقریب میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، سالک حسین، علی پرویز ملک، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر شافق حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز سمیت فرنچائز اونرز، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم اور تمام قومی و بین الاقوامی کھلاڑی شریک ہوئے۔