جنوبی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک ٹونگا میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم حکام کی جانب سے زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات کی جانب چلے گئے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔