ایران کے وسطی علاقے میں منگل کی صبح 5.35 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سعودی جیولوجیکل سروے کے مطابق، یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر محسوس ہوا۔ادارے نے بتایا کہ زلزلے کا پتہ قومی زلزلہ مانیٹرنگ نیٹ ورک کی جدید سٹیشنوں کے ذریعے چلا، جو ملک کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے سرگرم رہتے ہیں۔ سعودی جیولوجیکل سروے نے تصدیق کی کہ زلزلے کا کوئی اثر سعودی عرب کی سرزمین پر محسوس نہیں ہوا۔
ماہرین تمام اعداد و شمار کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ادارے نے واضح کیا کہ یہ نگرانی مملکت کے ماحولیاتی اور ارضیاتی تحفظ کو مضبوط بنانے اور زلزلہ سرگرمیوں کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے کی قومی کوششوں کا حصہ ہے۔یہ زلزلہ ایرانی سرزمین پر آیا اور اس کے نتیجے میں علاقے کے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ماہرین اس قسم کے زلزلوں سے نمٹنے کے لئے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔