ایران کے صوبہ کرمان میں 5.4 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا

ایران کے صوبہ کرمان میں 5.4 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا

ویب ڈیسک: ایران کے صوبہ کرمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ غیر ملکی ماہرین نے اس کی شدت 5.73 بتائی ہے۔

زلزلے کی تفصیلات
ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 28 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔جرمن ریسرچ سینٹر آف جیوسائنس کے مطابق زلزلے کی شدت 5.73 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
خوف و ہراس
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔