اسلام آباد(بیورو رپورٹ)صدرآصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے 1940 میں آج کے دن مسلمانانِ برصغیر نے ایک آزاد وطن کے قیام کی بنیاد رکھی۔ آج ہم اپنے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد قوم نے بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا لیکن محنت، صلاحیت اور باہمی تعاون سے مشکلات پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دفاعی اور جوہری صلاحیت حاصل کر کے خود کو ناقابلِ تسخیر بنایا جبکہ ملک کے امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔