بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونا واضح ہے، سوشل میڈیا سے معلوم ہوا کچھ لوگ اسرائیل گئے، فارن آفس کے علم میں نہیں
امریکہ کی پاکستانیوں پر پابندیوں کی اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں افغان مہاجرین کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن برقرار ہے:ترجمان کی بریفنگ
اسلام آباد(آ ئی این پی )ترجمان دفتر جارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے پاکستان کی اسرائیل بارے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے بارے کوئی علم نہیں ہے، کرغز تاجک سرحد کی حد بندی اور معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا ۔ان کا کہنا تھا سوشل میڈیا سے معلوم ہوا کچھ لوگ اسرائیل گئے، فارن آفس کے علم میں نہیں۔ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق خبروں بارے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، صورتحال واضح ہونے پر ہی تبصرہ کیا جا سکے گا۔ترجمان نے کہا پاکستان غزہ پر اسرائیل کی حملوں کی مزمت کرتا ہے، اسرائیل کے حملے جنگ بندی کی مخالفت ہیں، پاکستان 2 ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میزائل اور دفاعی صلاحیتیں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ہیں، پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور ناقابل تسخیر ہے، ہماری میزائلوں ٹیکنالوجی ملک کے دفاع کے لیے ہے اور یہ ڈیٹرینس کے ذریعے ہمارے دفاع کی حکمت عملی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سفری ایڈوائزری کا جاری ہونا کسی بھی ملک کا اپنا معاملہ ہے تاہم امریکا کی پاکستانیوں پر پابندیوں کی اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ہے، امریکا میں داخلہ پابندیوں کی رپورٹس کی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تردید کر دی ہے۔ پاکستان اور امریکا کے مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں۔پاک امریکہ تعلقات مضبوط اور کثیر الجہتی ہیں، یہ تعلقات دہائیوں پر مبنی ہیں