وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان نے قوم کا وقار بلند کیا،سپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور(سپیشل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان نے اپنی بصیرت، قیادت اور جرات مندانہ فیصلوں سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پاکستان نے دنیا کو ایک بار پھر باور کرا دیا ہے کہ اس کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان محفوظ، مضبوط اور محب وطن قیادت کے ہاتھوں میں ہے، جو نہ صرف ملکی خودمختاری کا تحفظ جانتی ہے بل کہ خطے میں امن کے فروغ کی بھی خواہاں ہے،افواجِ پاکستان نے جس طرح پیشہ ورانہ مہارت اور قومی جذبے کا مظاہرہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔