عالمی دباؤ کے باوجود پٹرولیم سپلائی مستحکم، ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں:وزارت خزانہ

ڈیزل کے ذخائر تقریباً 24 دن کیلئے کافی ہیں،  خام تیل کا ایک جہاز پہنچ چکا  ، دوسرا  ّْٓٓ آنے والا ہے‘ مزید تیل بردار جہاز بھی راستے میں ہیں:حکام 
اسلام آباد( آن لائن ) وزارت خزانہ نے کہا ہے  عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مستحکم ہے اور ایندھن کے وافر ذخائر دستیاب ہیں۔وزارت خزانہ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیزل کے ذخائر تقریباً 24 دن کیلئے کافی ہیں جبکہ پیٹرول کی سپلائی بھی تسلی بخش ہے۔ حکام کے مطابق کراچی بندرگاہ پر خام تیل کا ایک جہاز پہنچ چکا ہے جبکہ دوسرا چند گھنٹوں میں متوقع ہے، اس کے علاوہ مزید تیل بردار جہاز بھی راستے میں ہیں اور مارچ و اپریل کیلئے درآمدی انتظامات جاری ہیں۔