سعودی ولی عہد سے عراقی وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ

    ریاض (یواین پی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔