بجلی کی طلب 6 ہزار میگا واٹ کی کم ترین سطح سے بھی نیچے آگئی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان بھر میں بجلی کی طلب 6 ہزار میگا واٹ کی کم ترین سطح سے بھی نیچے آگئی۔ذرائع نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق سولر استعمال کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)کا فریکونسی سسٹم کئی بار آئوٹ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں میں فریکونسی سسٹم آئوٹ ہونے پر جبری لوڈشیڈنگ کرنا پڑی ہے، دراصل پہلی بار آئیسکوکی طلب 100 میگاواٹ رہ گئی ہے جبکہ لیسکو کی طلب 100 میگا واٹ تک گر گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 6000 میگاواٹ کی کم ترین سطح سے بھی نیچے آگئی، جس کے باعث سسٹم مکمل بیٹھ جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے