پرویزالٰہی کا مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ایک بیان میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مولانا حامد الحق ایک جید عالم دین تھے، ان کی شہادت علمی حلقوں کیلئے عظیم نقصان ہے‘مولانا حامد الحق سمیت شہداء اور زخمیوں کی خبر سے دل بے حد رنجیدہ ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مولانا حامد الحق اور دیگر کی شہادتیں قبول فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔