سابق وزیر اعلیٰ کی1دن کی حاضری معافی منظور،7جنوری کو کارروائی کیلئے بلالیا، تحریری حکم جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اوردیگر ملزموں کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزموں پر فرد جرم عا ئد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیاجبکہ پرویزالٰہی کو فردجرم عائد کرنے کی کارروائی کیلئے 7جنوری کو طلب کرلیا۔احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نیمحمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ میں قرار دیا کہ عدالت نے انصاف کے تقاضوں کے تحت حاضر ملزموں پر فرد جرم عائد کی۔ ملزموں کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے،تاریخ پر تمام ملزم حاضر ہوتے اور عدالت فرد جرم عائد کرتی ہے۔ پرویز الٰہی کی میڈیکل کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں پیش کی گئی ،جسے عدالت نے منظور کرلیا اورپرویز الٰہی کو فرد جرم کی کارروائی کے لئے 7جنوری کو طلب کرلیا۔