ٹرمپ کا پاور پلانٹس پرحملے موخر کرنے کا فیصلہ ، خام تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی

نیویارک (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  ایرانی پاور پلانٹس پرحملے پانچ دن کے لئے روکنے کے اعلان کے فوری بعد  عالمی منڈی میں  خام تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے  پرکمی دیکھنے میں آئی ۔  امریکی  کروڈ آئل کی قیمتوں میں دس فیصد کمی آئی ہے ۔ جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت  88.34ڈالر  فی بیرل  ہو گئی ۔  برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں  بھی دس فیصد کمی آئی ہے جسکے بعد برینٹ آئل49 101. ڈالر  فی بیرل پر آگیا ۔